وادی کشمیر میں جاری احتجاجی تحریک کی قیادت کررہے علیحدگی پسند رہنماؤں
نے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے جملہ اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بات
چیت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے اتوار کو یہاں حریت کانفرنس کے
دونوں دھڑوں کے سربراہان
سید علی گیلانی و میرواعظ مولوی عمر فاروق اور
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے
درمیان میٹنگ ہوئی۔ وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد یہ
پہلا موقع ہے کہ جب تینوں رہنماؤں کو کسی ایک جگہ جمع ہونے کی اجازت دی
گئی۔